قطر کوئی بھی ٹھوس حل قبول نہیں کریگا، عرب ممالک
ریاض.... انسداد دہشتگردی کے علمبردار عرب ممالک سعودی عرب، امارات، بحرین اور مصر کے سفارتی مشنوں نے دوحہ سے متعلق انسانی حقوق کمشنری کی تکنیکی ٹیم کی رپورٹ مستر د کردی۔ اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کمشنری کی تکنیکی ٹیم 3نومبر 2017ءمیں دوحہ گئی تھی ۔ مملکت، بحرین ، مصر اورامارات کے سفارتی وفود کا کہناہے کہ بین الاقوامی رپورٹ میں جانبداری برتی گئی ہے۔عالمی ٹیم نے سیاسی بحران کو گمراہ کن شکل میں پیش کیا ہے۔چاروں ملکوں کا کہناہے کہ قطر کے حکام سیاسی بحران کے حل کے سلسلے میں کوئی بھی ٹھوس فارمولہ قبول نہیں کرینگے۔