Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہری وغیر ملکی ڈرونز کی رجسٹریشن کروائیں، اماراتی وزارت داخلہ

ابوظبی: اماراتی وزارت داخلہ نے تمام ڈرونز رکھنے والے تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ڈرونز رجسٹرڈ کروائیں۔ وزارت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرونز استعمال کرنے والے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں۔
مزید پڑھیں:شیخ محمد بن زاید نے ہندوستانی کارکن کو اعزاز کے ساتھ الوداع کیا
 وزارت نے متعلقہ محکموں کے تعاون سے آگاہی مہم چلا رکھی ہے جس کے دوران ڈرونز رکھنے والے تمام افراد کو آگاہ کیا جارہاہے کہ ملک میں کسی بھی مقصد کے لئے استعمال ہونے والے ڈرونز کی رجسٹریشن ضروری ہے۔ آگاہی مرحلہ ختم ہونے کے بعد بغیر اجازت نامے کے ڈرونز استعمال کرنا قابل سزا جرم ہوگا۔
مزید پڑھیں:مملکت اور امارات کو جوڑنے والی شیخ خلیفہ بن زاید شاہراہ کا افتتاح
نئے ضوابط کے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے سے 5کلو میٹر باہر ڈرونز کا استعمال سخت منع ہے۔ہیلی پیڈز کے قریب، ممنوعہ علاقوں اور بھیڑ کی جگہوں پر بھی ڈرونز کا استعمال ممنوع ہے۔
 

شیئر: