Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران جھوٹ کی بانسری بجا رہے ہیں،سعد رفیق

  لاہور ... وفاقی وزیر یلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ کے پی کے سے عمران کا رشتہ محض سرکاری وسائل کے استعمال تک ہے۔ کے پی کے جل ر ہا ہے اور عمران جھوٹ کی بانسری بجا رہے ہیں۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہاکہ دوسروں پر بہتان لگانے والی تحریک انصاف نے کبھی اپنی کوتا ہی یا ناا ہلی تسلیم نہیں کی ۔مشعال ، اسما اور عاصمہ کے قاتلوں کو پکڑنے میں ناکامی کے پی کے حکومت کی بیڈ گورننس کے نمونے ہیں۔انہوںنے کہا کہ کے پی کے پولیس کی نا ا ہلی کے بارے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس پر تحریک انصاف گونگی کیوں ہوگئی۔ دوسروں کو ہروقت عدالتی ریمارکس کے طعنے دینے والے اپنی ناا ہلی کا اعتراف کریں۔

شیئر: