Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کا شام میں طبی منصوبہ، 95 ڈاکٹروں کی ٹیم دمشق پہنچ گئی

منصوبے کے تحت شام میں دل کے 95 آپریشن کیے جائیں گے۔ فوٹو: کے ایس ریلیف
شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے البلسم ایسوسی ایشن کے تعاون سے شام میں طبی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
اس منصوبے کے تحت شام میں دل کے 95 آپریشن کیے جائیں گے جن میں 15 اوپن ہارٹ سرجریز اور 80  کارڈیک کیتھیٹرائزیشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا جائے گا اور انہیں ضروری دیکھ بھال اور علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
یہ منصوبہ شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ کے تحت متعدد ممالک میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
البلسم ایسوسی ایشن فار ہیلتھ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی 24 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم منگل کو دارالحکومت دمشق پہنچی ہے۔
شام کے مقامی ڈاکٹروں کا ایک گروپ بھی البلسم ایسوسی ایشن کی طبی ٹیم کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
سرجریز اور طبی علاج کے علاوہ اس منصوبے کا مقصد شام میں مقامی میڈیکل ٹیموں کو بااختیار بنانا ہے اور 15 ہیلتھ کیئر اہلکاروں کو آپریشن روم اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس کی ٹریننگ دینا ہے تاکہ جنگ زدہ ملک میں مزید طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔

 

شیئر: