Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج اب12فروری تک جمع کراسکیں گے حج کی پہلی قسط

پٹنہ۔۔۔۔بہار ریاستی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر محمد راشد حسین نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ممبئی کے سرکولر کے مطابق امسال حج کی پہلی قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ 31جنوری سے بڑھا کر 12فروری 2018ء کردی گئی ہے۔ حج رقم کی پہلی قسط فی کس 81ہزارروپے حج کمیٹی آف انڈیا کے اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ یا یونین بینک آف انڈیا کے اکاؤنٹ میں پے اِن سلپ کے ذریعے جمع کرنا لازمی ہے۔ جن عازمین حج کو آن لائن رقم جمع کرنا ہے وہ www.hajcommittee.gov.inپر جاکر اپنی رقم جمع کراسکتے ہیں۔واضح ہوکہ مقررہ تاریخ تک پہلی رقم جمع نہ کرانے کی صورت میں عازمین حج کا رجسٹریشن منسوخ ہوسکتا ہے۔

شیئر: