ممبئی۔۔۔۔ماضی کی معروف اداکارہ زینت امان نے کاروباری دوست امرکھنہ کے خلاف چھیڑخانی کا معاملہ درج کرادیا۔ 68سالہ زینت امان نے شکایت کی کہ سابق بزنس پارٹنرانہیں چھیڑتا اور تعاقب کرتا ہے ۔ایس ایم ایس بھیج کر تنگ کرتا ہے۔ عمارت کے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے ۔ پولیس نے رپورٹ درج ہونے کے بعد کاروباری کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ304ڈی(پیچھا کرنا) اور دفعہ507(خاتون کے وقار کو مجروح کرنا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ایک عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن کچھ عرصے سے ان کے درمیان تلخی پیدا ہوگئی ہے ۔پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔