حیدرآباد۔۔۔۔حیدرآباد میں ایک خاتون کو انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے 2تھیلوں میں بھر کر سڑک کنارے پھینک دیا ۔ یہ واقعہ کنڈہ پور کے پاس پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق کنڈہ پور کے سری رام ساگر کالونی میں بٹانیکل گارڈن جانے والی سڑک پر 2تھیلے پائے گئے ۔ صفائی کارکن نے سڑک پر صفائی کے دوران ان تھیلوں کو دیکھا جس میں لاش کے ٹکڑے پائے گئے ۔ اس نے پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تھیلوں سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد کی۔ اس کی اطلاع عام ہوتے ہی لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی اور اطراف کے سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج حاصل کرکے قاتلوں کا سراغ لگاکران کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔