Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیشل باتھ جلد کی صحت و صفائی کے لیے مفید ‎

فیشل باتھ چہرے کی خوبصورتی اورجلد کی صحت و صفائی کے لیے بہت مفید ہے۔ایک کھلے منہ کے برتن میں پانی ڈال کر چولھے پر چڑھا دیں۔جب بخارات اٹھنے لگیں گے تو  یہ بھاپ چہرے پر لیں . جب تک چہرے پرپسینہ نہ آجائے  بھاپ لیتے رہیں  اور پھر گیلے تولیے سے چہرہ  خشک کر لیں ۔اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ  فیشل باتھ بند کمرے میں لیا جائے۔اگر آپ کے چہرے کی جلد قدرتی طور پر خشک ہے تو بھاپ لینے سے گریز کریں اور اپنے چہرے کو خشک ہوا سے بھی بچائیں .
سرد موسم میں  سوانا باتھ یا روغن زیتون مساج  مفید ہے۔اگر آپ کے  چہرے اور بدن کی جلد خشک ہے تو آپ کے لیے  روغن زیتون بہت بہتر  ثابت ہوگا . آپ  پہلے  نیم گرم پانی میں نہائیں،تاکہ جسم کے مسامات کھل جائیں۔پھر روغن زیتون کو نیم گرم کرکے بدن اور چہرے پر اس کی مالش کریں تاکہ جلد کی خشکی دور ہو اور جلد نرم و ملائم ہو جائے . 
گرم موسم میں فیشل آئس باتھ  جلد کے لیے مفید  ثابت ہوتا ہے .  چہرے پر برف والے پانی کے چھینٹے مارنے سے دوران خون تیز ہوتا ہے اور چہرے پر  شگفتگی آجاتی ہے۔ چہرے پر صبح کے وقت  برف کی ٹکور کرنے سے  دن  بھر کے لیے جلد فریش اور ملائم ہو جاتی ہے ۔فیشل آئس باتھ  آپ ہفتے میں دوبار  لے سکتی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:انار رکھے جلد کو نرم و نازک اور تروتازہ

شیئر: