ترکیب:تیل میں تمام مصالحے ، گوشت اور دہی ڈال کر چھ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔پھر ہانڈی میں یہ مصالحے والا گوشت ڈال کر چولہےپر چڑھا دیں اور ڈھک دیں ۔ آدھا گھنٹہ تک پکنے دیں اور جب پانی خشک ہو جائے تو گوشت کو اچھی طرح بھون لیں . پھر بوٹیوں کو ہانڈی کے چاروں طرف اس طرح رکھیں کہ بیچ میں گول سا دائرہ بن جائے تو اس میں کوئی چھوٹا سا ٹین کا پیالہ رکھ دیں ۔اور اس میں جلتے ہوئے کوئلے ڈال دیں ، پھر ان کوئلوں کے اوپر ایک چمچ کھانے کا تیل ڈال کر فوراً ڈھک دیں اور چولہا بھی بند کر دیں ۔پانچ منٹ کے بعد ڈھکن کھول دیں اور تکے نکال کر ڈش میں پیش کریں ۔