تبوک .... قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے بقالہ لوٹنے والے ملزمان کو انتہائی مختصر وقت میں گرفتا ر کرلیا ۔ سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ تبوک ریجن میں 3 افراد بقالہ میں داخل ہوئے اور ملازم کو اسلحے کے زور پر قابو کر کے وہاں سے نقد رقم اور قیمتی اشیاءلوٹ لیں ۔ڈکیتی کی رپور ٹ درج ہونے کے بعد پولیس نے فوری طور پر ملزمان کو تلاش کر کے گرفتا رکر لیا ۔ تینوں ملزمان نے واردات کا اعتراف کر لیا جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں عدالت کے سپرد کر دیا گیا ۔