Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردن توڑ بخار ویکسین داخلی عازمین کے لیے لازمی

’گردن توڑ بخار ویکسین کے بغیر کوئی بھی حج پیکیج خریدا نہیں جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
وزارت حج   وعمرہ نے کہا ہے کہ فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند اندرونی عازمین گردن توڑ بخارویکسین کا اہتمام کرلیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’امسال داخلی عازمین کے لیے گردن توڑ بخار لازمی ہے‘۔
وزارت نے وضاحت کی ہے کہ ’گردن توڑ بخار ویکسین کا اندراج کرانا ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی حج پیکیج خریدا نہیں جاسکتا ہے‘۔
’وزارت حج کی پورٹل پر حج پیکیج خریدنے کے لیے آپ کو اپنے کوائف دینے ہوں گے جن کی بنا پر معلوم ہوجائے گا کہ ویکسین لگوائی ہے یا نہیں‘۔
وزارت حج وعمرہ نے تمام عازمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضروری ویکسین لگوالیں، وزارت کی ہدایات پر عمل کریں اور صحت عامہ کا خیال رکھیں۔

شیئر: