حائل .... پولیس اہلکار کو زخمی کرکے فرار ہونے والے کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسکے دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔ حائل ریجن کے پولیس ترجمان میجر سامی الشمری نے سبق نیوز کو بتایا کہ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار نے خلاف ورزی پر ایک گاڑی کو روکا جس میں 3 افراد سوار تھے ۔پولیس اہلکار نے خلاف ورزی پر چالان کیا جس پر ڈرائیو ر نے غصے میں اہلکار کو گالیاں دیں اور اس کے ساتھیوں نے ملکر پولیس اہلکار کو زد وکوب کیا اور فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اسکے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔