Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آب زم زم کنوئیں کا توسیعی منصوبہ وقت مقررہ پر مکمل ہو جائےگا، شیح عبدالرحمان السدیس

 مکہ مکرمہ .... ادارہ امور حرمین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے زم زم منصوبے کا اچانک دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ سبق نیوز کے مطابق خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حرم مکی شریف میں زم زم کنوئیں میں ترمیم کی ہدایات جاری کی تھی جس پر کام جاری ہے ۔ شیخ السدیس نے زم زم کنوئیں پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا اس دوران چیف انجینئر نے انہیں تمام مراحل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کرتے ہوئے مکمل ہونے والے کام کے بارے میں بتایا کہ آب زم زم منصوبہ وقت مقررہ کے مطابق چل رہا ہے ۔ 72 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔ اس موقع پر شیخ السدیس نے کہا کہ منصوبہ کافی بہتر طور پر جاری ہے امید ہے کہ وقت مقررہ یا اس سے قبل مکمل ہو جائے گا ۔ آب ز مزم کنوئیں کی توسیع اور از سرنو مرمت کے بعد ز م زم کی روانی مزید بہتر ہو جائے گی ۔ ڈاکٹر سدیس کا کہنا تھا کہ حرم شریف میں آنے والے زائرین اور معتمرین کی سلامتی کو بھی مدنظر رکھ کر کام کیا جاتا ہے تاکہ کسی کو نقصان نہ ہو ۔ انہو ںنے مزید کہا کہ خادم حرمین الشریفین حرمین کے توسیعی منصوبوں کے حوالے سے انتہائی حساس ہیں اور مسلسل ترقیاتی امور کے بارے میں مسلسل رپورٹ حاصل کر تے رہتے ہیں ۔ واضح رہے آب ز م زم کے کنوئیں کی از سر نو مرمت اور اسے مزید بہتر کرنے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر 24گھنٹے کام جاری ہے ۔ امید ہے کہ منصوبہ ماہ رمضا ن المبارک سے قبل مکمل ہو جائے گا ۔ تعمیراتی منصوبے کی وجہ سے مطاف کو محدود کر دیا گیا ہے تاکہ کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو او رمنصوبہ اپنے وقت مقررہ کے مطابق جاری ہے ۔ 

شیئر: