Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈاکٹر کی غلطی سے شہری بینائی سے محروم

ریاض.... غلط آپریشن کے سبب سعودی شہری کی بینائی متاثر ہو گئی ۔ ڈاکٹر کی غفلت کے باعث آپریشن 2 بار ناکام رہا ۔ متاثرہ شخص نے وزارت صحت سے رجوع کر لیا ۔ سبق نیوز کے مطابق سعود بن جمہور نامی مقامی شخص نے سبق نیوز کو بتایا کہ اسکی آنکھ میں معمولی موتیا تھا جس کا آپریشن محض 10 منٹ کا ہوتا ہے ۔ طبی معائنہ کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کا وقت دیا جس میں پرخود گاڑی چلا کر اسپتال پہنچا ۔ آپریشن کے بعد بینائی انتہائی کم ہو گئی جبکہ آنکھ بھی سوج گئی اور اس میں انفیکشن ہو گیا تھا ۔ ڈاکٹر نے دوبارہ آپریشن کا کہا دوسری بار بھی کامیابی نہیں ہوئی اور حالت مزید خراب ہو گئی ۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ آپریشن سے قبل میں کافی بہتر تھا مگر اب تو حالت یہ ہے کہ میں چل بھی نہیں سکتا ۔

شیئر: