فرسٹ جنریشن نوکیا 6 کے لیے اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ جاری
ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے نوکیا 6 (2018) کی لانچنگ کے موقع پر فرسٹ جنریشن نوکیا 6 کے لیے اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ جاری کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور اب کمپنی نے اسمارٹ فون کے لیے اینڈرائیڈ اوریو اپڈیٹ جاری کر دی ہے۔اپڈیٹ کا حجم 1659 ایم بی ہے اور اس میں یوزر انٹرفیس ، پاور سیونگ ، بیک گراونڈ ایکٹیوٹی منیجر اور لو لائٹ کیمرہ آؤٹ پٹ جیسے فیچرز کو شامل کیا گیا ہے۔اپڈیٹ کو چائنیز اور گلوبل دونوں ورژنز کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔