Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے اسماعیل ھنیہ او ر3مصری و فلسطینی جماعتوں کو دہشتگرد قرار دیدیا

واشنگٹن .... امریکہ نے حماس تحریک کے سیاسی سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطین و مصر کی 3جماعتوں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا۔ فلسطینی تحریک الصابرین، لواءالثورة اور حسم تنظیم کو دہشتگرد قرار دیا گیا۔ اول الذکر غزہ وغرب اردن میں سرگرم ہے جبکہ لوا ء2016 ءکے دوران مصر میں قائم ہوئی۔ اور حسم بھی 2015 ءکے دوران مصر میں ہی بنائی گئی تھی۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ تنظیمیں مشرق وسطیٰ کے امن و استحکام کو تہہ و بالا کررہی ہیں۔ امن عمل کو سبوتاژ کررہی ہیں۔ مصر و اسرائیل سمیت امریکہ کے اتحادیوں پر حملوں میں مصروف ہیں۔ ان میں سے 2 تنظیموں کو ایران بجٹ فراہم کررہا ہے۔ اسماعیل ھنیہ حماس کے عسکری بازو سے جڑے ہیں او راسرائیلی شہریوں کے خلاف مسلح جدوجہد کے حامی ہیں۔حماس کے سیاسی ادارے کے رکن حسام بدران نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فیصلہ مضحکہ خیز ہے۔
 
 

شیئر: