عدن کے فریقوں سے عرب اتحاد کے مطالبات
ریاض .... یمن کی آئینی حکومت کیلئے سعودی عرب کے زیر قیادت قائم عرب اتحاد نے عدن کے تمام فریقوں سے جھڑپیں فوراً بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ 2روز سے عدن کے فریقوں کے درمیان لڑائی جھگڑے چل رہے ہیں۔ بدامنی بڑھ رہی ہے اور متعدد شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔ عرب اتحاد نے ضبط و تحمل کی اپیلیں نظر انداز کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔ عرب اتحاد نے یمنی عوام کے تمام فریقوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بنیادی اہداف پر توجہ مرکوز کریں اور جملہ اختلافات سیاسی گفت وشنید اور مقررہ فارمولوں کے مطابق طے کرنے کا اہتمام کریں۔