شام کیخلاف ترک لشکر کشی کی مذمت کرینگے، فرانس
ریاض...فرانس کے وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اگر ترکی نے شام میں کسی علاقے پر ناجائز قبضے یا لشکر کشی کے حوالے سے کوئی فوجی اقدام کیا تو اسکی مذمت کی جائیگی۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے توجہ دلائی کہ انہیں یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ترکی اپنی سرحدو ںکی حفاظت چاہتا ہے۔ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ ترکی دہشتگرد گروہوں سے لڑ رہا ہے۔ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن کا علم سب کو ہے۔