پاکستانی سائیکلنگ ٹیم ملائیشیا جائیگی
اسلام آباد: 8رکنی قومی ٹیم ایشین سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے13فروری کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکریٹری سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ چیمپیئن شپ14سے20فروری تک ملائیشیا میں ہو گی جس میں 6کھلاڑی اور2آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور کیمپ میں12کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں اور انہیں کوچ جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے لئے6کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔