سعودی حصص مارکیٹ میں سرمایہ کار.... اخبار ی ہیڈلائنز
یکم فروری 2018ء جمعرا ت کو سعودی اخبار ”الحیاة“ کی سرخیاں:
٭ سعودی حصص مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کیلئے مزید ترغیبات پائی جاتی ہیں، خصوصی جائزہ
٭ عدن میں جھڑپوں کی شدت میں کمی، جنوبی یمن کی عبوری کونسل نے آئینی حکومت کو مطالبات پیش کردیئے
٭ جنوبی یمن کی تحریک چلانے والے صدر عبدربہ ھادی کے اب بھی حامی ہیں
٭ حوثی باغی فرضی فتوحات کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں، یمنی عہدیدار
٭ عرب اتحاد نے ریاض ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے کے حوثیوں کے دعوﺅں کی تردید کردی
٭ حوثیوں کیلئے ایران کی عسکری مدد پر تشویش ہے، امریکی جنرل
٭ قطر سے متعلق اقوام متحدہ کے ماتحت انسانی حقوق کمشنری کی رپورٹ گمراہ کن ہے، عرب اتحاد
٭ اسماعیل ھنیہ اور انتہا پسند تنظیموں کو امریکہ نے دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا
٭ شامی اپوزیشن آئین پر توجہ مرکوز کرے، اس سے اصلاحات آئینگی، دستبرداریوںکی صورت میں شامی نظام کا دھڑن تختہ ہوجائیگا، روسی انتباہ
٭ ایرانی صدر روحانی نے ملکی قائدین کو شاہ کے انجام سے سبق لینے کا مشورہ دیدیا
٭ بحرین کی عدالت نے دہشتگردی کے 60ملزمان کو موت ، عمر قید اور شہریت سلب کرنے کی سزائیں سنادیں
٭٭٭٭٭٭٭٭