Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میڈیکل انشورنس میں اہم اضافے

مکہ مکرمہ.... وزیر صحت وسربراہ کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کونسل ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس قانون کی منظوری دیدی۔ انہوں نے نئی مشترکہ دستاویز کے اجراءپر دستخط کردیئے۔ ہیلتھ انشورنس کی نئی مشترکہ دستاویز میں صارفین کو مزید سہولتیں دی گئی ہیں۔ مثال کے طور پرحد سے زیادہ مٹاپے کا علاج اور شیر خوار کے دودھ کے اخراجات بھی انشورنس میں شامل کردیئے گئے۔ انشورنس کونسل کے سیکریٹری جنرل محمد الحسین نے مکہ اخبار سے گفتگو میں کہا کہ ہیلتھ انشورنس کی مشترکہ دستاویز اور اسکے ضمیمے یکم جولائی 2018 سے نافذ ہونگے۔ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ نئی دستاویز پر عملدرآمد کی تاریخ سے قبل جو پیکیج جاری ہوئے ہیں وہ سابقہ دستاویز کے پابند ہونگے۔ 

شیئر: