بجلی لائن فیس دوبارہ طلب کرلی، مالکان
مکہ مکرمہ ... عمارتوں کے متعدد مالکان نے شکوہ کیا ہے کہ ان سے سعودی بجلی کمپنی بجلی لائن مکانات تک پہنچانے کی فیس دوبارہ وصول کرنے کے درپے ہے۔ بجلی لائن فیس 2018ءشروع ہونے سے قبل ہی ادا کردی گئی تھی۔ اسکے باوجود ہمیں کمپنی نے ایس ایم ایس بھیج کر بجلی لائن فیس ادا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہزاروں ریال ہے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل ہے۔ ایس ایم ایس میں انتباہ دیا گیا ہے کہ جب تک فیس ادا نہیں ہوگی تب تک بجلی فراہم نہیں ہوگی۔ مالکان کا کہناہے کہ ہم لوگ 2018ءشروع ہونے سے 40روز قبل بل ادا کرچکے ہیں ۔اسکے باوجود ہم سے بل اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس طلب کیا جارہا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہناہے کہ 2018ءکی شروعات سے 40روز قبل جس شخص نے بھی بجلی کے میٹر لگوائے ہیں اسے ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینا ہی ہوگا بشرطیکہ میٹر نہ لگائے گئے ہوں ۔