Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرین ٹرک تصادم،ایک ہلاک، کارکن کانگریس زخمی

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن جانے والی مسافر ٹرین جس پر ایوان نمائندگان کے ا سپیکر پال ریان سمیت کانگریس کے درجنوں ریپبلکن ارکان سوار تھے کوڑے کے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک شخص ہلاک اور ایک رکن کانگریس سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے نتیجہ میں ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا تاہم بوگیاں پٹڑی پر ہی رہیں۔ وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں کوئی رکن کانگریس شدید زخمی نہیں ہوا۔ ٹرین میں ارکان کانگریس، ان کا عملہ اور اہل خانہ سمیت 300 افراد سوار تھے جو ریاست ورجینیا میں حکمران جماعت کی ایک سیاسی تقریب میں شرکت کے بعدواشنگٹن واپس آرہے تھے۔ حادثہ ٹرک کے ریلوے ٹریک پر پھنس جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹرک میں 3 افراد سوار تھے جن میں سے ایک ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حادثے بارے خصوصی بریفنگ دی گئی ہے ۔ وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری بیان میں ہلاک ہونے والے شخص کے لواحقین سے تعزیت اور زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے۔ حکام نے زخمی ہونے والے رکن کانگریس کا نام جیسن لیوس بتایا ہے۔

شیئر: