Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلئے ناسورہیں ، ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دہشتگرد امریکی قوم اورامن کیلئے ناسورہیں جنہیں ختم کرنا ہوگا جبکہ داعش کو شکست دینے تک مزید اقدامات باقی ہیں۔امریکی امداد صرف دوستوں کے پاس جانی چاہیے، دشمنوں کے پاس نہیں۔ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے پہلے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مصنوعی ڈیڈ لائنز بتا کردشمنوں کوچوکنا نہیں کریں گے، افغانستان میں ہماری فوج نئے ضوابط کے ساتھ لڑرہی ہے۔ ابوبکر بغدادی سمیت کئی دہشتگرد ایسے تھے جنہیں پکڑا اورپھررہا کیا اورایسے دہشتگردوں کا پھر میدان جنگ میں سامنا کرنا پڑا۔شمالی کوریا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے معاملے پرسابقہ انتظامیہ کی غلطیاں نہیں دہراؤں گا۔ انہوں نے شمالی کوریا کی جوہری ہتھیاروں تک رسائی کو امریکہ کے لیے خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنے جوہری ہتھیاروں کواتنا جدید اور طاقتوربنانا ہوگا کہ کسی بھی ملک کی جارحیت کو روک سکیں۔امریکی صدرکا کہنا تھا کہ منشیات فروشوں اوراسمگلرزکے خلاف قوانین سخت ہونے چاہئیں۔ امیگرنٹس کوکم افراد امریکہ لانے کی اجازت ہونی چاہیے، نئی قانون سازی سے جرائم پیشہ گینگزنے امریکی امیگریشن قوانین کا فائدہ اٹھایا جسے اب درست کریں گے۔کھلی سرحدوں کا مطلب امریکہ میں گینگزاورمنشیات کی آمد ہے۔میں چاہتا ہوں کہ ہرامریکی شہری اورہربچہ محفوظ ہو اور امریکی عوام مضبوط ہونے کے سبب اسٹیٹ آف دی یونین بھی مضبوط ہے۔
اسے بھی پڑھیں:امریکہ میں بھی فری کشمیر، فری خالصتان اور فری ناگالینڈ مہم

شیئر: