ماسکو ۔۔۔ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پابندیاں لگانے کی نئی فہرست جاری کرنا غیر دوستانہ عمل ہے جس میں روسی حکام اور تاجروں کو نشانہ بنایا گیا۔ بد ھ کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایک بیان میںکہا کہ امریکہ کی طرف سے پابندیاں لگانے کی نئی فہرست جاری کرنا غیر دوستانہ عمل ہے۔فہرست میں 210 اہم روسی شخصیات کو شامل کیا گیا جس کے نتیجہ میں روس امریکہ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔