باندہ۔۔۔۔اترپردیش کے شہر باندہ کے کوتوالی علاقے میں ایک ہی خاندان کے 2بچوں سمیت 4افرادکو تیز دھار آلے سے قتل کردیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق کل رات گئے چھوٹا پور کے رہنے والے مہادیو یادو ،اس کی بیوی ، بیٹا پون یادو اور راج کمار یادو کو قتل کردیاگیا۔ اس واقعہ میں مہادیو یادو کے 15سالہ بیٹے راجا اور 7سالہ بیٹی پوجا نے چھپ کر جان بچائی ۔ راجا یادو اور پوجانے پولیس کو بتایا کہ ان کے پڑوسی رشتے دار گولو نے ان کے والدین اور بھائیوں کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کو سرگرمی سے تلاش کرنے کی کارروائی شروع کردی ۔