Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نہال ہاشمی5 سال کیلئے نااہل،ایک ماہ قید

  اسلام آباد...سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے پر 5 سال کے لئے نااہل قرار دیدیا۔ ایک ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نہال ہاشمی کا معافی نامہ مسترد کردیا۔ فیصلے کے بعد نہال ہاشمی کو پولیس نے حراست میں لے کراڈیالہ جیل منتقل کردیا۔واضح رہے کہ نہال ہاشمی نے 28 مئی 2017 کو تقریر میں پانا مہ فیصلہ سنانے والے ججوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔ چیف جسٹس نے نہال ہاشمی کی تقریر پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

شیئر: