Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غاروں میں رہنے والے پراسرار مگر مچھ نئی شکل اختیار کرنے لگے

گبون ، افریقہ .... ماہرین حیاتیات نے خاص قسم کی افریقی نسل کے مگر مچھوں کا سراغ لگالیا ہے۔ جو مکمل تاریکی میں ہی زندہ رہ سکتے ہیں تاہم تازہ ترین اطلاع او رتحقیق  یہ ہے کہ تقریباً5فٹ لمبے یہ مگر مچھ اب نئی شکل و صورت میں پیدا ہورہے ہیں۔ حیاتیاتی اعتبار سے اندھیرے میں رہنے والے یہ مگر مچھ صرف چمگادڑوں اور ٹڈوں پر زندہ رہتے ہیں۔ انکی رنگت ابتدائی اعتبار سے زردی مائل ہوتی ہے اس لئے انہیں اورنج ریپٹائل بھی کہا جاتا ہے مگر اب انکی جو نسل سامنے آرہی ہے وہ بالکل الگ اور دوسرے مگر مچھوں سے مختلف ہے۔ ماہرین حیاتیات کا پہلے یہ خیال تھا کہ یہ مگر مچھ افریقہ میں پائے جانے والے بونے مگر مچھوں کی نسل سے ہیں۔ مگر نسلی ارتقائی عمل نے انہیں اب ایک نئی شکل دینا شروع کردیا ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ  مارسلے کے ایک تحقیقی مرکز کے سائنسدانوں نے مرتب کی ہے۔ جنہوں نے  10پیلے مگر مچھوں سمیت 30مگر مچھوں کی حیاتیاتی ساخت پر تحقیق کی تھی اور اس تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر رچرڈ اوسیلسی تھے۔

شیئر: