Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطین میں یہودی آباد کاری میں ملوث 206 کمپنیوں کی فہرست جاری

جنیوا۔۔۔اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی طرف سے فلسطین میں یہودی آباد کاری میں ملوث 206 بین الاقوامی کمپنیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں 206 کمپنیاں یہودی آباد کاری میں ملوث ہیں۔ رپورٹ میں فلسطین میں یہودی آباد کاری کو فلسطینیوں کے خلاف عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن مساعی کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔ غرب اردن کی حساس سیاسی اور اقتصادی حیثیت کے پیش نظر ان علاقوں میں یہودی آباد کاری میں ملوث کمپنیوں کو بائیکاٹ یا انکی سرمایہ کاری کے خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے کیونکہ عالمی برادری مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی یہودی کالونیوں کو غیرآئینی قرار دیتی ہے اور یہودی آباد کاری روکنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ سرد جنگ کی دقیانوسی ذہنیت ترک کرے، چین

شیئر: