Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم سی اےT-20کرکٹ کپ 2017-18 سیمی فائنلز مرحلے میں

 
پاک اسٹالینز،سبحان کلب ، بسم اللہ الیون اور سعودی اوجر نے سیمی فائنلز تک رسائی حاصل کرلی،سی ای او ایم سی اے سید زاہد علی کی مباکباد 
رپورٹ: سید مسرت خلیل
مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے)کے زیر اہتمام ایم سی اےT-20کرکٹ کپ 2017-18 ءسیمی فائنلز مرحلے میں داخل ہوگیا۔ سید مسرت خلیل میڈیا کوارڈینیٹر کے مطابق پہلے کوارٹرفائنل میںپاک اسٹالینز نے پیپسی مدینہ کو 9وکٹوںسے ہرادیا۔پیپسی مدینہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔ فرحان نے47گیندوں پر 5چوکوںکی مدد سے69رنز بنائے۔فرہاد نے25رنز بنائے۔ پاک اسٹالینز کی طرف سے رضا نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میںفاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری گیند پر ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ حماد نے 95رنز کی شاندار ننگز کھیلی جس میں 11چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔محمد آصف نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور32گیندوں پر5چوکے ایک چھکے لگا کر 56رنزبنائے۔پیپسی مدینہ کے فہد نے ایک وکٹ حاصل کی۔دوسرا میچ سبحان کرکٹ کلب اورحسنین الیون کے درمیان ہوا۔ جس میںسبحان کلب 11رنز سے فاتح رہی۔فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے واجد کی شانداربیٹنگ کی بدولت 175رنز کا بڑا اسکوربنایا۔ واجد نے57گیندوں پر11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے80رنز بنائے۔ حسنین الیون کی طرف سے علی اورخادم نے 2،2کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ جواب میںحسنین الیون 164رنز پر آوٹ ہوگئی۔خادم42، عثمان 35اوربلال نے 25رنز بنائے۔تیسر ا میچ بسم اللہ کرکٹ کلب اور مدینہ ڈائمنڈکے درمیان ہوا ۔جس میں بسم اللہ الیون کو کامیابی حاصل ہوگئی ۔فاتح ٹیم نے بلال کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ20اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر198رنز بنائے۔بلال نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65رنز بنائے ۔راشد اور ظفر بالترتیب26اور33رنز بناکر نمایاں رہے۔مدینہ ڈائمنڈکے بلال نے 4اور افضل نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں مدینہ ڈائمنڈ 162رنز بناسکی۔ علی شیرنے 40گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے73اور ساحل نے 35رنز اسکور کیا۔چوتھے اور آخری کوارٹرفائنل میں سعودی اوجر نے گرین ہاکس کو 8رنز سے شکست دے دی۔سعودی اوجرنے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوررز میں 149رنزبنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آوٹ ہوگئے۔سجاد نے 42گیندوں پر 6چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 66رنز بنائے۔ راشد جونیئر 18اور راشد سینئر 17 رنز بناکر نمایاں رہے۔عمران نے4 اور عماد 2کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جواب میںگرین ہاکس تمام وکٹوں کے نقصان پر 141رنز بناسکی۔افضل نے 47گیندوں پر 65، عمران 21اور زبیر نے 17رنز بنائے ۔میچوں کے اختتام پرسید زاہد علی چیف ایگزیکٹو ایم سی اے نے سیمی فائنل کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کوعمدہ کھیل پیش کرنے اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ 
 

شیئر: