Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایم سی اےT-20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بلاول کی جارحانہ سنچری

حسنین ا لیون، پیپسی مدینہ ، بسم اللہ اورسبحان کرکٹ کلب کی کامیابی،خادم کی مسلسل دوسری نصف سنچری، زاہد علی کی مباکباد 
مدینہ منورہ :مدینہ کرکٹ ایسوسی ایشن (ایم سی اے)کے زیر اہتمام ایم سی اےT-20کرکٹ کپ2017-18میں مزید 4میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔کوارڈینیٹر سید مسرت خلیل کی رپورٹ کے مطابق پہلے میچ میں حسنین کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنائے ۔خادم نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21گیندوں پر 50رنز بنائے۔عبدالکریم نے 23گیندوں پر43اور اسرار نے 33رنز بنائے۔ پاک ایگل کی طرف سے علی آصف نے3اور شکیل نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاک ایگل 172رنز بناسکی۔علی آصف نے بولنگ میںکے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی دیکھائی۔ انھوں نے 28گیندوں پر 43رنزبنائے۔شکیل نے بھی 22گیندیں کھیلتے ہوئے 46رنز اسکور کیا۔حسنین کلب کے کوثر اور عثمان نے 3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ حسنین الیون نے پاک ایگل کے خلاف 35رنزسے کامیابی سمیٹ لی۔ دوسرا میچ پیپسی مدینہ اور کلاسیک کے درمیان ہوا۔ جس میں پیپسی مدینہ 19رنز سے فاتح رہی۔ 18اوورز کے اس میچ میں پیپسی مدینہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنائے ۔فرحان نے 33گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے 43،عالم زیب نے 23اور فرحاد نے 23رنز بنائے۔ کلاسیک کی طرف سے کامران نے 3اورعلی نے 2کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ جواب میں کلاسیک کی ٹیم140رنز پر آوٹ ہوگئی۔خرم 32رنز بناکر نمایاں رہے۔پیپسی مدینہ کے عالم زیب نے 2وکٹیں حاصل کیئں۔تیسر ا میچ بسم اللہ کرکٹ کلب اور پشاور زلمے کے درمیان ہوا ۔جس میں بسم اللہ الیون نے بلاول کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ20اوورز میں4وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بلاول نے 58گیندوں پر 13چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 120رنز بنائے۔سلیم اور ظفر بالترتیب34اور32رنز بناکر نمایاں رہے۔ سلیم، عمران اور سعید خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں پشاور زلمے 142رنز بناسکی فواز 48رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ بسم اللہ کے افضل نے 3،تنویر نے 2اورخالد نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔پشاور زلمے یہ میچ 85رنزسے ہار گئی۔چوتھے اور آخری میچ میں سبحان کرکٹ کلب نے پاک اسٹالینز کو 8وکٹوں سے شکست دے دی۔پاک اسٹالینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوررز میں 136رنزبنائے ۔علی رضا 19، فرمان19اور شفقت رنز بناکر نمایاں رہے۔واجد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4اوررز میں 16رنز کے عوض 4کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔عادل نے بھی 3وکٹیں گرائیں۔ جواب میں سبحان کلب نے مطلوبہ اسکور صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔صمد نے 32گیندوں پر 5چوکوں کی مدد 49رنز بنائے۔عابد نے 5چوکوں اور ایک چھکا لگاکر 39بنائے۔ایم سی اے کے سی ای او سید زاہد علی نے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران عمدہ ڈسپلن پر مبارکباد پیش کی۔

شیئر: