نئی دہلی۔۔۔۔ملک کے بیشتر شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کیا جاچکا ہے۔ اب جلد ہی تمام کمپنیوں کو بھی آدھار کارڈ جاری کئے جائیں گے۔وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے بجٹ2018پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اب تمام کمپنیوں کو بھی ’’آدھار کارڈ‘‘بنوانا ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت تمام کمپنیوں کو ایک یونک آئی ڈی دینے کیلئے آدھار کے طرز پر اسکیم نافذ کریگی تاکہ سرکاری اسکیموں کے نفاذ میں کسی قسم کی گھپلے بازی اور مالی بے قاعدگی نہ ہو۔واضح ہو کہ حکومت پہلے ہی 3لاکھ سے زائد فرضی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرچکی ہے اور نوٹ بندی کے بعد مشتبہ سرگرمیوں میں ملوث غیر قانونی طریقے سے قائم کمپنیوں کے خلاف کارروائی شروع کررکھی ہے۔