امریکہ :ساتھی طلبہ پر لڑکی کی فائرنگ ، 5زخمی
لاس اینجلس ۔۔۔لاس اینجلس کے اسکول میں 12 سالہ لڑکی نے فائرنگ کر کے4 طالبعلموں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا۔پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا۔فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے مڈل اسکول میں پیش آیا۔ میئرایرک گارسیٹی کا کہناتھا کہ یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔زخمی ہونے والے ایک طالبعلم کے سر میں گولی لگی جس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ۔