Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس شام کے معاملے میں ہمیں سبق نہ پڑھائے، ترک وزیر خارجہ

استنبول۔۔۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اولو نے کہا ہے کہ شام کے معاملے میں فرانس ہمیں  سبق پڑھانے سے گریز کرے۔انہوں نے یہ بیان فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کے اْس بیان کے تناظر میں دیا ہے جس میں ماکروں نے کہا تھا کہ شام میں ترک فوج کشی کسی بڑے تنازعے کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ چاؤش اولو نے اس بیان پر اپنے ردعمل میں یہ بھی کہا کہ اْن کا ملک فرانس نہیں ہے جس نے سارے افریقا پر قبضہ کر رکھا تھا۔ ترک فوج نے شام کے علاقے عفرین میں مقامی کرد ملیشیا کے خلاف اپنا عسکری آپریشن بیس20 جنوری کو شروع کیا تھا۔

شیئر: