Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کل ہند مشاعرہ آج ہو گا

    حیدرآباد- - - - تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس یونین کریم نگر کی جانب سے شہر میں 3فر وری کو کل ہند مشاعرہ کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔مشاعرے کی نگرانی ساجد معراج یونین کے سرپرست اعلیٰ کریں گے۔صدارت اطہر معین ریاستی صدر یونین کریں گے ۔مہمان خصوصی محمد محمود علی ریاستی نائب وزیر اعلیٰ تلنگانہ،  ایٹا لا راجندر ریاستی وزیر خزانہ،  ونود کمار  ایم پی کریم نگر، کے کویتا  ایم پی نظام آباد،  تلا اما  زیڈ پی چیئرمین،  سید اکبر حسین  چیئرمین اقلیتی فنانس کارپوریشن، کے ایشور ایم ایل اے، گنگو لا کملا کر یم یل اے، رویندر سنگھ مئیر، سرفراز احمد کلکٹر، بی کملا سن ریڈی پولیس کمشنر  شرکت کریں گے۔اس مشاعرہ کے مہمان شعراء منظر بھو پالی، جلا ل میکش، خالد نیر، حامدبھنساولی، انجم بارہ بنکی، اشفا ق اصفی، التمش طالب، عشرت بلال، صابر کاغذ نگری، شاہد عدیلی اور مزاحیہ شعراء، چچا پالموری،ٹپیکل جگتیالی کے علاوہ منتخب مقامی شعرا ئے کرام بھی اپنا کلام پیش کریں گے۔ شفیق عابدی نظامت کے فرائض انجام دینگے۔ سید اصغر حسین، کنوینر مشاعرہ محمد نثار احمد، معاون کنوینر مشاعرہ محمد سراج مسعود، اراکین صادق علی، افضل پاشاہ، شاکر الصمد، سعادت علی صدیقی،عمیق مظہرحسین، خالدحسین، افتخار الدین کی شرکت متوقع ہے۔

شیئر: