لکھنؤ۔۔۔۔اترپردیش میں خواتین کے کوٹے پر 79جونیئرانجینیئرز کے نوکری کرنے کامعاملہ سامنے آیا ۔ سوبارڈ نیٹ سروسز سلیکشن کمیشن نے اکھلیش یادو حکومت کے دوران 2015ء میں مختلف محکموں میں جونیئر انجینیئرز تعینات کئے تھے۔ ان کی تقرری خواتین کیلئے مختص 20 فیصد نشستوں پر کی گئی تھی۔ کمیشن کے نئے چیئرمین چندر بھوشن پالیوال کے مطابق مردوں کو خواتین کیلئے مختص نشستوں پر ملازمت دی گئی تھی۔ شکایت ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے 79انجینیئروں کو ملازمت سے ہٹا دیا گیا۔