Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ، رابغ ، جموم اور طائف میں حادثات، 3ہلاک، 20زخمی

جدہ .... جدہ ،رابغ ،الجموم اور طائف میں پیش آنے والے حادثات سے 3افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن کی کمشنریوں میں 4ٹریفک حادثا ت ہوئے۔ 3افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے۔ شہری دفاع کے ترجمان کرنل سعید سرحان نے بتایا کہ الجموم اور طائف میں 2ٹریفک حادثات جمعہ کی نماز کے بعد ہوئے۔ الجموم میں ایک خاتون اور طائف میں 2مرد جاں بحق ہوئے۔ لاشیں گاڑیوں میں پھنس گئی تھیں بمشکل نکالی جاسکیں۔ جدہ کمشنری میں 2الگ الگ حادثات ہوئے۔ ایک 3منزلہ عمارت الروابی محلے میں گر گئی۔25مکینوں کو عمارت سے بحفاظت منتقل کیا گیا۔ جدہ کے الروابی محلے کے پرانے مکان میں آگ لگ جانے پر ایک مرد اور 3بچے جھلس گئے۔ چارو ںکو ہلال احمر نے اسپتال میں داخل کرایا۔ پانچویں کو رشتہ دار ہی اپنے طور پر اسپتال پہنچا آئے تھے۔

شیئر: