ریاض۔۔۔۔سعودی عربین ایئرلائنز السعودیہ نے اپنی پروازوں سے سفر کرنیوالوں کیلئے نئی سہولت متعارف کرادی۔ آن لائن کارروائی کرنیوالے مسافروں کو سفر سے 24گھنٹے پہلے کے بجائے 48گھنٹے پہلے بورڈنگ پاس جاری کرانے کی سہولت دیدی گئی۔اسمارٹ فون ، خود کار آلات اور آن لائن کارروائی کرکے بورڈنگ پاس حاصل کیا جاسکے گا۔ السعودیہ کے ترجمان عبدالرحمن الطیب نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس سہولت پر عملدرآمد یکم فروری سے شروع کردیا گیا۔