اسلام آباد ... سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے حال ہی میں کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت اور حملوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کو الزام تراشیوں کے بجائے ٹھوس تعاون کرنا چا ہئیے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو کابل میں پاک ،افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے پہلے اجلاس کے دوران سیکرٹری خارجہ نے کابل میںحالیہ دہشت گرد حملوں کی مذمت کی ۔تہمینہ جنجوعہ نے دونوں ملکوں کو الزم تراشیوں کے بجائے ٹھوس تعاون کرنا چاہیئے۔انہوں نے افغان حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے بارڈر منیجمنٹ کو مستحکم کرنیکی ضرورت ہے۔ پاکستان نے5 مشترکہ ورکنگ گروپ تجویز کئے ہیں جو انسداد دہشت گردی ،خفیہ معلومات کے تبادلے ، فوجی ، معاشی ، تجارتی اور راہداری روابط، پناہ گزینوں کی واپسی اور روابط کیلئے جامع اشتراک عمل پر خصوصی توجہ یقینی بنارہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ افغانستان میں امن واستحکام کے قیام کیلئے کوئی فوجی راستہ نہیں۔ افغانوں کے زیر سرپرستی امن عمل ہی افغانستان میں امن وسلامتی کا ضامن ہوگا۔