برلن ۔۔۔ جرمن حکومت نے ترک فوج کے4 سابق اہلکاروں کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔ سیاسی پناہ حاصل کرنے والوں میں سابق ترک کرنل بھی شامل ہیں جن کے بارے میں ترکی کا کہنا ہے کہ اْس نے جولائی 2016ء میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اس فیصلے سے دونوں ملکوںکے تعلقات میں نئی کشیدگی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ترکی کا الزام ہے کہ سابق کرنل الہام نے جو اْس وقت انقرہ کی ملٹری اکیڈمی کا سربراہ تھے ناکام فوجی بغاوت میں رِنگ لیڈر کا کردار ادا کیا تھا۔