Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپر مون کیساتھ خلائی مخلوق بھی کرہ ارض پر؟

واشنگٹن .... بدھ کو نظر آنے والے سپر مون کے بعد اب قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ کیا اس کی آڑ میں خلائی مخلوق بھی کرہ ارض پر آئی تھی۔اس قسم کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ہے۔ جس میں دکھایا گیا ہے کہ سپر مون کے قریب ہی ایک نامعلوم شے اڑتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ ستاروں پر نظر رکھنے والوں کا کہناہے کہ یہ ہوسکتا ہے کہ خلائی مخلوق ہو۔ اس قسم کی وڈیو یو ٹیوب پر بھی ڈالی گئی ہے اور صرف 24گھنٹے میں 40ہزار افراد اسے دیکھ چکے ہیں۔ وڈیو دیکھنے والوں کا کہناہے کہ نامعلوم شے انتہائی تیزی سے سفر کررہی تھی او رماہرین کو یقین ہے کہ انسان ابھی ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں بناسکا جس کے تحت اتنی تیزی سے سفر کیا جاسکے۔

شیئر: