Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی وزیر اعظم کی ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبے کے ساتھ ٹیلی فونک کی ہے جس کے دوران دونوں رہنمائوں نے جاپانی دفاع کی مضبوطی کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم کی تنصیب اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ امریکی و جاپانی سربراہانِ حکومت نے شمالی کوریا کے بحران کے تناظر میں جاپان کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے میزائل ڈیفنس سسٹم کی فراہمی اور دیگر اقدامات پر گفتگو کی۔ انھوں نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کا استعمال جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں:کیوبا: فیدل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے خود کشی کر لی

شیئر: