شامی پناہ گزینوں کےلئے امدادی سامان
ریاض .... شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے شامی پناہ گزینوں کےلئے امدادی سامان تقسیم کیا گیا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لئے موسم سرما کی مناسبت سے گرم کپڑے ،کمبل ، بچوں کے کپڑے اور دیگر ضروریات کی اشیاءبھیجی گئی۔