Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

24 گھنٹے میں برڈ فلوکا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ، وزارت ماحولیات

ریاض.... وزارت ماحولیات نے یقین دہانی کروائی ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران برڈ فلو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔ اب تک وائرس زدہ 7031 پرندوں کو ہلاک کر کے طبی اصولوں کے مطابق تلف کر دیاگیا ہے ۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت ماحولیات و زراعت کی جانب سے برڈ فلو وائر س کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ جب سے برڈ فلو وائرس کے بارے میں انکشاف ہو ا 5397 پرندوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 119 پرندوں میں وائرس پایا گیا ۔ 

شیئر: