Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف :خلاف ورزیوں پر طبی مرکز سربمہر

طائف.... وزارت صحت نے خلا ف ورزیوں پر ایک طبی مرکز سربمہر کر دیا ۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزرات صحت کی تفتیشی ٹیم نے طائف میں ایک طبی مرکزکا اچانک دورہ کیا جہاں متعد د خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔ ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ طبی مرکز کا لائسنس ختم ہو چکا تھا جبکہ وہاں کام کرنے والے متعد د اہلکار وں کا پیشہ ورانہ اجازت نامہ بھی تجدید نہیں کروایا گیا تھا ۔ طبی مرکز میں صفائی کا فقدان تھا اور جبکہ وہاں موجود طبی آلات اور بینڈیج بھی خراب تھی ۔ تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ طبی مرکز کو سربمہر کر کے مالکان کے خلاف جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے ۔ 

شیئر: