عسیر .... شمالی عسیر کے پہاڑوں او رشاہراہوں پر برفباری کے باعث سفید چادر تننے لگی۔ تنومہ میں درمیانے درجے کی بارش کے ساتھ برفباری بھی ہوئی۔ مقامی شہری پرفضا ماحول سے لطف اٹھانے کیلئے تفریحی مقامات پہنچ گئے۔ سڑک کے اطراف برفباری اور آبشار کے قدرتی مناظر نے مقامی شہریوں کے دل جیت لئے۔