Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نام پر قیمتیں ....اخباری ہیڈلائنز

اتوار 4فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” مکہ“ کی شہ سرخیاں کچھ اس طرح تھیں:

٭ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نام پر قیمتیں بڑھانے والے ”ھللہ خوروں “ کا بائیکاٹ کیا جائے، سماجی و اقتصادی ماہرین
٭ ”گوشت تمہارا اور ہڈی ہماری“ والی بات اب اسکولوں میں نہیں چلے گی، وزارت تعلیم
٭ جنوری 2018ءکے دوران پٹرول اسٹیشنوں کی خلاف ورزیو ںمیں پٹرول ملاوٹ کی شرح سب سے زیادہ
٭ غلاف کعبہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی چادر کے حصول کا برطانوی دعویٰ سراسر غلط ہے، برطانیہ کے پاس موجود غلاف اور چادر نقلی ہےں
٭ آرامکو کے اثاثوں کی قیمت ایپل ، مائیکرو سافٹ اور امیزون کے مجموعی اثاثوں کی قیمت کے برابر ہے
٭ سوشل میڈیا پر ملازماﺅں کی خدمات کا پرچار کیا جانے لگا
٭ سعودی عرب میں 50فیصد معذوروں کی ذمہ داری، رشتہ داروں میں شادی، خصوصی رپورٹ
٭ عرب اتحاد نے حوثیوں کے2میزائل حملے ناکام بنادیئے، باغیوںکے ٹھکانوں پر 50فضائی حملے
٭ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے انسداد میں سعودی عرب سب کیساتھ کھڑا ہے، مفتی شیشان
٭٭٭٭٭٭٭٭ 
 
 

شیئر: