سعودی عرب کی 22کمپنیوں کو 40ارب ریال کا منافع
اتوار 4فروری 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” المدینہ“ کی شہ سرخیاں:
٭ شاہ سلمان اور ولی عہد نے قومی دن کے موقع پر سری لنکن سربراہ کو مبارکباد پیش کردی
٭ گورنر مکہ مکرمہ کل سے کمشنریو ںکے سالانہ دورے کا آغاز کرینگے، پہلی منزل طائف ہوگی
٭ قانون محنت کی دفعہ 77سے ناجائز فائدہ اٹھا کر سعودی ملازم کو برطرف کرنے والی کمپنی کو 3تنخواہیں دینا پڑینگی، قانون کا مسودہ تیار، مجلس شوریٰ میں کل بحث ہوگی
٭ سعودی عرب کی 22کمپنیوں کو 40ارب ریال کا منافع
٭ اعتدال پسند لوگ ہی اختلاف اور کثیر جہتی معاشرے کو قبول کرتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل رابطہ عالم اسلامی
٭ انسانیت نوازی پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو اقوام متحدہ کا خراج تحسین
٭ عرب اتحادی یمنی عوام کو دلدل سے نکالنے اور یمنی ریاست کی بحالی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، یمن میں متعین سعودی سفیر کا بیان
٭ ابہا، جازان میں رقص کرنےوالوں او رجدہ کورنیش پر دولہا دلہن کے آزادانہ گھومنے کی سزا ماہرینِ قوانین نے متعین کرلی
٭٭٭٭٭٭٭٭