Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عوام ووٹ کی توہین کا بدلہ لیں گے،مریم نواز

پشاور...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ2018 میں خیبرپختونخوامیں بھی شیر دھاڑے گا۔ پنجاب کی طرح ترقی خیبرپختونخوا میں بھی ہوگی۔ کہاں ہے وہ تبدیلی جس کا  وعدہ کیا تھا۔؟عمران خان نے5 سال عوام کی خدمت کی ہوتی توآج ہمارے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتیں۔ پشاور میں مسلم لیگ ن کے بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عوامی عدالت نے نواز شریف کے حق میں فیصلہ دےدیا۔ بتا دیا کہ صادق اور امین کون ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام بہادرہیں تو ان کا لیڈربھی دلیرہوناچاہیے۔ کیا الزاما ت لگانے والا آپ کا لیڈر ہو سکتا ہے؟ خیبرپختونخوا میں ڈینگی آیا تو عمران خان پہاڑوں پر چلا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ ساڑھے چار سال بعد عمران خان کی نیند کھلی تو پتہ چلا نوازشریف 10ہزارمیگاواٹ بجلی بناگیا۔ موٹرویز کا جال بچھادیا۔کیا خیبرپختونخوا کے عوام کا اتنا حق نہیں تھاکہ ایک اچھااسپتال مل جاتا؟ کے پی میں ایک اسکول بھی نیانہیں بنایا بلکہ اسکول بند ہوگئے۔ کہتے تھے امیراورغریب کوایک جیسی تعلیم ملے گی،کیا ایسا ہوا؟ کہاں ہے وہ بجلی جو عمران خان نے بناکردوسرے ملکو ں کوبر آمدکرنا تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قصورکی زینب کے معاملے پرسیاست کی۔ پاکستان کی بیٹی اسمائ، عاصمہ رانی، شریفاں بی بی کے قاتل کہاں ہیں؟عمران خان جہاں جا تے ہیں پنجاب اور دیگر صوبوں کی پولیس کوگالیاں دیتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کی پولیس کو کچھ نہیں کہیں گے، وہ ہمارے بھائی اور بیٹے ہیں۔ خیبرپختونخواکی پولیس نااہل نہیں، نااہل عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام وعدہ کریں ن لیگ کوووٹ دے کرووٹ کی توہین کا بدلہ لیں گے۔

شیئر: