Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق یو ایف سی چیمپیئن رونڈا روسے نے نیا رنگ ڈھونڈ لیا

نیویارک : الٹی میٹ فائٹنگ چیمپیئن شپ( یو ایف سی) کی سابق امریکی چیمپیئن رونڈا روسے نے دوبارہ ریسلنگ رنگ میں اترنے کی تیاری کر لی۔ انہوں نے چند روز قبل ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ کے میگا ایونٹ کے دوران انٹری بھی دی مگر فائٹ کئے بغیر واپس لوٹ گئیں۔ روسے کا کہنا ہے کہ میری ٹریننگ مکمل ہو گئی ہے لیکن میں یوایف سی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کر رہی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ہولی ہولم سے شکست کے بعد سے انہوں نے کوئی فائٹ نہیں کی۔ ریسلنگ کیساتھ ساتھ رونڈا ہالی ووڈ کی کئی فلموں میں بھی کام کر رہی ہیں، سلوسٹر اسٹالن کیساتھ ان کی ایک فلم 2016 ءمیں ریلیز بھی ہوئی تھی۔
 

شیئر: